مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جنوبی شام کے علاقے بیت جن پر صہیونی حکومت کے زمینی اور فضائی حملے اور متعدد شامی شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان وزارتِ خارجہ نے زور دیا کہ خطے کی اقوام کو اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا فطری حق حاصل ہے۔
انہوں نے شامی نوجوانوں کی صہیونی فوجیوں کے خلاف مزاحمت کو جارحیت کے خلاف ایک فطری اور جائز ردِعمل قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اور خطے میں جرائم کے پھیلاؤ کے باوجود، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی بے عملی افسوسناک ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ صورتحال عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج پیدا کر سکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ